پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں، معروف ریسٹورنٹس سیل، سکول کینٹینوں کی چیکنگ جاری

نیلم بیکرز،ہاٹ اینڈ چلی ریسٹورنٹ،اشتیاق جنرل سٹور اور مری کشمیر شاپ کوسیل کیا گیا،ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ تمام پوائنٹس کو گندے سٹور، مضر صحت اجزاء اور ناقص صفائی پر سیل کیا گیا ،بلاول ابڑو

بدھ 23 اگست 2017 19:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ائیر پورٹ،سروس روڈ،ڈھوک چوہدریاں،کری روڈ،سکستھ روڈ،ایران روڈ،لارنس کالج روڈ،جھیکا گلی، مری، ففتھ روڈ،اعوان مارکیٹ،بورنگ روڈ،فوجی کالونی،شیر خان روڈ،مہر کالونی،شکریال روڈ،جامع مسجدروڈ،کمرشل مارکیٹ،اور ہولی فیملی میں نیلم بیکرز،ہاٹ اینڈ چلی ریسٹورنٹ، اشتیاق جنرل سٹور اور مری کشمیر شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات،اشیاء خوراک کی زمین پر موجودگی،کوڑادان نا ڈھانپنے،دوران کام ملازمین کا جیولری کا استعمال،ہیڈ کور دستانے اور اپرن کا استعمال نہ کرنے،سیوریج کے ناقص انتظامات،چکنے فرش،دیواروں پر جالے،ذائدالمیعاد اشیاء خوراک کے استعمال،چوہوںاوردیگر حشرات کے فضلاجات کی موجودگی اور گٹکا کی موودگی کی بنیاد پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ داتا نان سنٹر،نیو المدینہ ڈیری،کوئٹہ کمرشل کیفے،النور ریسٹورنٹ،اٹالین پزا،شی فینگ ریسٹورنٹ،ڈویژنل پبلک سکول،حلیم ہائوس،النور ریسٹورنٹ , لاہور ریسٹورنٹ, المدینہ ملک شاپ اورغوثیہ ہوٹل کو 1000, 15,000, 1000, 4000, 25,000, 20000, 3000, 3000, 5000,3000,3000,2000اور مجموعی طور پر85,000روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید برآں محمدی جوس ریفریشمنٹ،ستی کریانہ اینڈ جنرل سٹور،گل حسن جنرل سٹور،عباسی ہوٹل،سپر نرالہ سوئیٹس(آوٹ لیٹ)،نیو مریم بیکرز،بٹ جنرل سٹور،الائیڈ سکول سسٹم،بیکن ہائوس سکول سسٹم،نیو صدیق پبلک سکول،ہوٹل ایڈونچر لاگ،چھپر ہوٹل گرائمر پبلک سکول سسٹم،گورنمنٹ خان ہائی سکول،ہوٹل فورتھ ویو،انور جنرل سٹور،منہاس گیسٹ ہائوس،لاہور ریسٹورنٹ،عابد پکوڑا سنٹر،اپلائنٹ ریسٹورنٹ،ضیاء کولڈ کارنر،بریڈ اینڈ بٹر،ہوٹل اسلام آباد پریمیم ان،الکرم جنرل سٹور،نورانی ریفریشمنٹ سنٹر،احتشام جنرل سٹور،فارس جنرل سٹور،نیو مہران چکن شاپ،عباسی ٹریڈرز،ہنزلا کریانہ سٹور،المکہ کریانہ اینڈ جنرل سٹور،بسم اللہ نان سنٹر، ایس ایم خٹک کریانہ اینڈ جنرل سٹور،شاہ زیب ٹریڈرز،اتحاد خٹک جنرل سٹور،نیو آئیڈیل چکن شاپ،بابا پشاوری نان سنٹر،ابسامی سپر جنرل سٹور،لذیذہ نان سنٹراور تہوار پکوڑے سموسے کو ناقص انتظامات پر بہتری کے نوٹسس جاری کر دئیے گئے اور محترم ڈی جی صاحب کی ہدایات پر البیک بیکرز اور چاند بیکرزکو ڈی سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :