نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے ڈیپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس،

موٹروے پولیس کے 122سب انسپکٹر /پیٹرول افسران کواگلے رینک میں ترقی د ی گئی

بدھ 23 اگست 2017 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ترقی کیلئے ڈیپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ایڈیشل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں موٹروے پولیس کے 122سب انسپکٹر /پیٹرول افسران (BS-14) کواگلے رینک انسپکٹر/ سینئر پیٹرول آفیسر (BS-16) میں ترقی د ی گئی۔

جس کی باقاعدہ منظوری انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے دی۔ ترقی پانے والے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ وہ محکمے کا نام روشن کرنے کے لئے مزید محنت اور ایمانداری سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران موٹروے پولیس میں ٹوٹل 792 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔

جس میں 70 انسپکٹر/سینئر پیٹرول افسران (BS-16) کوڈی ایس پی/ چیف پیٹرول آفیسر (BS-17) میں ترقی دی گئی جبکہ گزشتہ روز 122 سب انسپکٹر /پیٹرول افسران (BS-14) سے انسپکٹر/ سینئر پیٹرول آفیسر (BS-16) میں ترقی دی گئی ۔اسی طرح گزشتہ ایک سال کے دوران 166 ہیڈ کانسٹیبلز/ اسسٹنٹ پیٹرول آفیسرز کو سب انسپکٹر/ پیٹرول آفیسر (BS-14)جبکہ434 کانسٹیبلز / جونیئرپیٹرول آفیسرزکو بطور ہیڈ کانسٹیبل/ اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر (BS-07) کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے کہا کہ وفاق اور پنجاب پولیس کی طرز پر موٹروے پولیس میں جلد ہی کانسٹیبلز / جونیئرپیٹرول آفیسرز اور ہیڈ کانسٹیبلز / اسسٹنٹ پیٹرول آفیسرکی اپ گریڈیشن بھی کر دی جائے گی۔انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے مزید کہا کہ افسران کی ترقی قوانین کے مطابق میرٹ کی بنیاد پرکی گئی ہے ۔ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ افسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں اور بہترین حسن اخلاق کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے موٹروے پولیس کی نیک نامی اور وقار میں مزید اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :