عید قربان قریب آتے ہی شہر میں جانوروں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

بدھ 23 اگست 2017 19:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) عید قربان قریب آتے ہی شہر بھر میں بیوپاریوں کی جانب سے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گائے، بیل، بھینس اور بکریوں کے بیوپاری حضرات مختلف جگہوں پر اپنے جانوروں کے ہمراہ گاہکوں سے بھائو تائو میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر جانوروں کی قربانی میں حصہ ڈالنے والے افراد بڑے جانوروں کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ بکروں کی قیمتیں 20 ہزار روپے سے شروع ہو کر 30 سے 35 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

مالکان کا کہنا ہے کہ جانوروں کو شہر تک لانے اور لے جانے سمیت چارے و دیگر اخراجات کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خریدار حضرات کا کہنا ہے کہ ابھی عید قربان میں کچھ دن باقی ہیں اسی لئے جانوروں کے مالکان آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جوں جوں وقت قریب آتا جائے گا انشاء الله جانوروں کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی اور عید الاضحی کے آخری روز تو اچھا جانور مناسب قیمت میں مل جاتا ہے، اس روز جانوروں کے مالکان بھی تنگ آ چکے ہوتے ہیں اور انہوں نے جانورو فروخت کر کے اپنا گھروں کو واپس لوٹنا بھی ہوتا ہے اس لئے وہ زیادہ قیمت کا مطالبہ نہیں کرتے، ایسی قیمت بتائی جاتی ہیں جس سے گاہک بھی جانور خرید کر سنت ابراہیمی ادا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :