آبائو اجداد کی قبروں اور اپنے گھروں کو تعصب کی نذر نہیں ہو نے دیں گے، عظمت خان

بدھ 23 اگست 2017 19:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) آبائو اجداد کی قبروں اور اپنے گھروں کو تعصب کی نذر نہیں ہو نے دیں گے، جنرل بس سٹینڈ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے، ظالمانہ سیکشن فور کو کسی صورت نہیں مانتے، اگر اڈہ کی منتقلی اتنی ہی ضروری ہے تو ہماری زمینوں کے ساتھ موجود بنجر زمین کو استعمال میں بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار چونگی نمبر11 امین آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عظمت خان نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ہماری زمینوں سے زبردستی بیدخل کرنا کونسا انصاف ہے، جنرل بس سٹینڈ کا 99 سال کا معاہدہ ہے، اس پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں مگر سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازش کے تحت جنرل بس سٹینڈ کو منتقل کرنا چاہتے ہیں، نیا مجوزہ اڈہ شہر سی4 کلو میٹر کے فاصلہ ہے، ہم اس ظلم کے خلاف ہر محاذ پر سیاسی و قانونی جنگ لڑیں گے اور اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔