جھنڈی مشتاق کے قاتل دو ماہ بعد بھی گرفتار نہیں ہو سکے، متاثرہ خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بدھ 23 اگست 2017 19:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) جھنڈی مشتاق کے قاتل دو ماہ بعد بھی گرفتار نہیں ہو سکے، متاثرہ خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، ملزمان مقتول خاندان کو سنگین دھمکیاں دینے لگے، لواحقین نے ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

دو ماہ قبل قتل ہونے والے مشتاق احمد کے بیٹوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو بااثر ملزمان نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے قتل کیا، اس حملہ میں ہمارا بھائی زخمی ہوا جو آج بھی زیر علاج ہے مگر اس کے باوجود دو ماہ گذرنے کے باوجود ہمارے والد کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان میں سے دو اپنے ادارے کا نام استعمال کر کے ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہیں، ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن اس کے باوجود تھانہ خانپور کی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس کے باعث ہمار ے سارے خاندان کی زندگیاں دائو پر لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :