ْبلاول بھٹو زرداری کے جلسہ نے ہزارہ میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، ملک اشتیاق احمد

بدھ 23 اگست 2017 19:31

ْبلاول بھٹو زرداری کے جلسہ نے ہزارہ میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ نے ہزارہ میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ہزارہ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پاکستان کی غریب عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص بھٹو خاندان سے محبت کرتے ہیں، انشاء الله آئندہ انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری اطلاعات ملک اشتیاق احمد نے بدھ کو مانسہرہ جلسہ سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا گڑھ سمجھے جانے والے مانسہرہ میں شاندار جلسہ کا انعقاد کر کے سید احمد حسین شاہ، شازی خان، ملک عبدالوحید اور ان کے ساتھیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، کامیاب جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سمیت دیگر کارکنوں نے اس موقع پر مختلف خیر مقدمی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے سابق وزیر رحیم داد خان، فیصل کریم کنڈی و دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں پارٹی کے حوالے سے اپنی خدمات سے آگاہ کیا جنہیں پارٹی قیادت نے خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :