ْمعروف قانون دان خورشید اظہر ایڈووکیٹ کی والدہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 23 اگست 2017 19:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) معروف قانون دان اور سابق جنرل سیکر ٹری ڈسٹرکٹ بار خورشید اظہر ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزارہ بھر سے اہم سیاسی و سماجی شخصیت و مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ہری پو رکے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان خورشید اظہر ایڈووکیٹ کی والدہ طو یل علالت کے بعد انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان مونن مراد آباد میں ادا کی گئی جس میں ہزارہ بھر سے وکلاء کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ادھر سابق جنرل سیکر ٹری ڈسٹرکٹ بار راجہ یاسر ایاز کیانی ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب ذاکر حسین تنولی، جنرل سیکرٹری اورنگزیب مغل، ڈسٹرکٹ بارکے لائبریری سیکرٹری وقاص احمد وکی ایڈوکیٹ، یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عرفان مبارک و دیگر نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں مرحومہ کی وفات پر خورشید اظہر ایڈووکیٹ و دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔