ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں مفرورں کے خلاف خصوصی مہم ، 1020 مفرور گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 19:29

ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں مفرورں کے خلاف خصوصی مہم ، 1020 مفرور گرفتار
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد سعید خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں مفرورں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی، 15 روزہ مہم کے دوران 1020 مفرورں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مفروروں کی خلاف شروع کی گئی مہم میںضلع ہری پور نے 293 مفرورں کو گرفتار کیا، ضلع ایبٹ آباد نے 122، ضلع مانسہرہ نے 329، ضلع بٹگرام نے 122، تورغر نے 8، ضلع لوئر کوہستان نے 91 اور ضلع اپر کوہستان نے 55 مفروروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد سعید خان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔