یوتھ کونسلر اویس خان پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری مقرر

بدھ 23 اگست 2017 19:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ویلج کونسل شیروان خورد کے یوتھ کونسلر اویس خان پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری مقرر کردیئے گئے، ان کی تعیناتی کا کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اویس خان فعال پارٹی ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ شیروان خورد سے منتخب یوتھ کونسلر بھی ہیں۔ اپنے انتخاب پر انہوں نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان کی کال پر ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی آواز ہے جس نے ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کے مسائل اجاگر کرنے کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔