نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ کے سلسلے میں مختلف گرائونڈز میں مختلف سکولز کے درمیان زبردست کرکٹ میچز کاانعقاد

بدھ 23 اگست 2017 19:28

نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ کے سلسلے میں مختلف گرائونڈز میں مختلف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) نیشنل انٹر سکول اے ایچ کاردار کپ کے سلسلے میں مختلف گرائونڈز میں مختلف سکولز کے درمیان زبردست کرکٹ میچز ہوئے۔سی ایس جی بی ایچ سکول کیو ایل ایس نے ایف جی پبلک سکول ملتان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایف جی پبلک سکول کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جو سی ایس جی بی ایچ سکول کی ٹیم نے ایک وکٹ پر 6.3 اوورز میں مکمل کرکے میچ جیت لیا۔

شاہیر علوی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر فاتح ٹیم کی طرف سے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ادھر ایک اور میچ میں پاک آئی سی ایس آزاد کشمیر کی ٹیم نے ایف جی سرسید پبلک سکول کو 13 رنز سے ہرا دیا۔ پاک آئی سی ایس آزاد کشمیر کی ٹیم نے مقررہ 35 اوورز میں 116 رنز بنائے جواب میں ایف جی سرسید پبلک سکول کی ٹیم 103 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی طرف سے علی امان نے 24 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ بھی حاصل کیا۔

تیسر ے میچ میں دی ایجوکیٹر سیالکوٹ کی ٹیم نے اسلامیہ ماڈل سکول بنوں کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسلامیہ ماڈل بنوں کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 34 اوورز میں آل آئوٹ 208 رنز بنائے جو ایجوکیٹر سیالکوٹ کی ٹیم نے 34.4 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر مکمل کرکے میچ جیت لیا۔ دوسرے دن کے مہمان خصوصی کرکٹر جنید ضیاء تھے۔

متعلقہ عنوان :