اولپرز نے اپنے 1.5لیٹر پیک پر 15روپے کی بچت پیش کردی

بدھ 23 اگست 2017 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)پاکستانی عوام کو غذائیت سے بھرپور ڈیری مصنوعات فراہم کرنے کے عزم کے تحت اینگرو فوڈز لمیٹڈ نے اولپرز کے 1.5لیٹر ویلیو پیک پر 15روپے کی بچت پیش کردی ہے۔یہ بچت برانڈ کو فروغ دینے کیلئے اولپرز کے 1لیٹر پیک کے مقابلے میں پیش کی گئی ہے تاکہ لاکھوں پاکستانی ، خاص طور پر پاکستانی بچے اس کی غذائیت کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

اولپرزکا الٹرا ہائی ٹیمپریچر (UHT) ٹریٹڈ دودھ پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ڈیری برانڈز میں سے ایک ہے۔رجسٹرڈ شدہ چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیری فارموں سے حاصل کردہ خام دودھ کو یو ایچ ٹی پروسیس سے قبل سپلائی چین کے 28مشکل ترین ٹیسٹ سے گزارا جاتا ہے۔اگر کسی بھی مرحلے پر دودھ معیار پر پورا نہیں اترتا تو اسے مسترد کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یو ایچ ٹی وہ عمل ہے جس کے تحت دودھ کو دو سیکنڈ کیلئے تقریباً 145ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کیا جاتا ہے جو دودھ کی غذائیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کے خاتمے کو یقینی بناتا ہے۔اس عمل سے گزرنے کے بعد اسے جراثیم سے پاک کنٹینر میں پیک کیا جاتا ہے جس کی شیلف لائف چھ سے نو ماہ رہتی ہی(بشرط یہ کہ ڈبہ بند رہی)۔پاکستان کے ماحولیاتی حالات، کولڈ سپلائی چین کی کمی اوربجلی کی بار بارمعطلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اولپرز جیسا یو ایچ ٹی دودھ پاکستانیوں کیلئے بہترین آپشن ہے۔اولپرز دودھ Ecolean 250ml، 1000ml، 1500ml، 200ml اور ٹیٹرا برک 250mlکے پانچ پیک میں دستیاب ہے ۔ایک لیٹر پیک 130روپے جبکہ 1.5لیٹر پیک 180روپے میں دستیاب ہے۔