ڈاؤلینس نے عید الاضحی کے موقع پر کنورٹیبل، نو فراسٹ ورٹیکل فریزر متعارف کرا دیا

ڈائریکٹ کول،کنورٹیبل فریزر کے علاوہ گلاس ڈورآپشن کیساتھ پاکستان کا اوّلین فریزر مارکیٹ میں نیا رجحان قائم کرے گا

بدھ 23 اگست 2017 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والے ممتاز ادرے، ڈاؤلینس نے حال ہی میں نو فراسٹ ورٹیکل فریزز کی سیریز متعارف کرائی ہے جس میں کنورٹیبل ڈائریکٹ کول آپشن کے ساتھ گلاس ڈور آپشن بھی موجود ہے۔ فریزرز کی اس نئی سیریز کو متعارف کرانے کا مقصد عید الاضحیٰ کے خصوصی موقع پرصارفین کی اسٹوریج کی ضروریات پورا کرنا ہے۔

اس وقت ڈاؤلینس ہوم اپلائنسز میں اوّلین برانڈ ہے جس نے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ورٹیکل فریزرز متعارف کرائے ہیں۔ ان ورٹیکل فریزرز کے غیر معمولی فیچرز میں کنورٹیبل کا آپشن موجود ہے جو صارفین کو نہ صرف فریزرز کو ریفریجریٹر میںتبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے بلکہ اس کا ڈیزائن بھی نہایت دلکش اورشاندار ہے۔

(جاری ہے)

ان فریزرز نے ڈاؤلینس کو مارکیٹ لیڈر بنا دیا ہے جس نے اپنے اپلائنسز کی وسیع رینج میں جدید فیچرز کے ساتھ منفرد اور خوبصورت ڈیزائن بھی متعارف کرائے ہیں۔

نوفراسٹ ورٹیکل فریزرز کے بارے میں ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا،’’نئی متعارف کرائی گئی پروڈکٹس نہ صرف یہ کہ ڈیزائن کے اعتبار سے جدید ہیں بلکہ ان میں متاثر کن اور پاورفل ٹیکنکل فیچرز بھی موجود ہیں۔ منفرد انداز کے نو فراسٹ ورٹیکل فریزرز میں ایک ڈیجیٹل ڈسپلے اور ون ٹچ کنورٹیبل آپشن موجود ہے جو آپ کے فریزر کو ریفریجریٹر میں تبدیل کر دیتا ہے۔

ڈائریکٹ کول ورٹیکل فریزرز کا دیدہ زیب گلاس ڈور بھی صارفین کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا،’’ عید الاضحی ٰکا تہوار سال میں وہ موقع ہے جب قربانی کے جانورکاگوشت اسٹور کرنے کے لیے صارفین کی ضروریات میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے لیکن عید کے بعد لوگ ریفریجریٹر کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاؤلینس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کنورٹیبل فریزرز متعارف کرائے ہیں۔

‘‘ورٹیکل فریزرز کی دونوں سیریزکے ڈیزائن میں اسمارٹ اسٹوریج کا فیچر موجود ہے جس میں عمدہ معیار کی ہموار انداز میں حرکت کرنے والی درازیں موجود ہیں جن کی صفائی نہایت آسان ہے۔مزید برآں، یہ پرودکٹس ڈیپ فریزرز کے مقابلے میں 33 فیصد کم جگہ گھیرتی ہیں اور ان میں ایک ایکٹو سیل گارڈ (active seal guard) بھی موجود ہے جو صارفین کی حفظانِ صحت کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :