پاکستان کی 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے چلائی جانے والی آزادی ٹرین مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچ گئی

ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ریلوے کوئٹہ ڈویژن محمد عامر بلوچ نے کوئٹہ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال کیا

بدھ 23 اگست 2017 19:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان کی 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے چلائی جانے والی آزادی ٹرین مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچ گئی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ریلوے کوئٹہ ڈویژن محمد عامر بلوچ نے کوئٹہ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال کیا آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ریلوے اسٹیشن پر موجودتھی خواتین ،بچوں اور مرد حضرات نے ٹرین میں قائم گیلریز او رثقافتی فلوٹس میں خصوصی دلچپسی لی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن عامر علی بلوچ نے کہاہے کہ آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں آزادی ٹرین میں بلوچستان سمیت ملک بھر کی ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے تمام صوبوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا آزادی ٹرین کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ریلوے پولیس ،ایف سی ،پاک فوج اور پولیس کے جوان اسٹیشن کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں جبکہ شہری بھی سیکورٹی اہلکاروں سے تعاون کررہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور آزادی ٹرین دیکھیںآزادی ٹرین کی آمد کے موقع پر نیب بلوچستان کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر اسٹال قائم کیا گیاہے جس میں آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محمد آفاق نے بتایا کہ نیب بلوچستان کی جانب سے اسٹال لگانے کا مقصد عوام میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کیخلاف شعور اجاگر کرنا ہے اسٹال سے بدعنوانی کے خلاف نیب کی کاوشوں وپذیرائی ملنے کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی اس سے متعلق معلومات فراہم ہونگی آزادی ٹرین دو روز کوئٹہ میں قیام کے بعد جمعہ کو راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :