نواز شریف کا سیا سی کھیل ختم ہو چکا ہے،سید صمصام شاہ بخاری

قوم جمہو ریت کی آڑ میں لو ٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکی ہے،نااہل وزیراعظم مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو فریب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 19:25

نواز شریف کا سیا سی کھیل ختم ہو چکا ہے،سید صمصام شاہ بخاری
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و انفارمیشن سیکرٹری پنجاب سید صمصام شاہ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سیا سی کھیل ختم ہو چکا ہے قوم جمہو ریت کی آڑ میں لو ٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکی ہے، پی ٹی آئی کسی چور کو بھاگنے نہیں دے گی بلکہ ان سے پائی پائی وصول کرے گی۔اب نااہل وزیراعظم مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو فریب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاسید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد پوری پاکستانی قوم کے وقار اورعزت میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے ، دنیا بھر پر یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور یہاں پر قانون کی حکمرانی ہے کرپشن کرنے والا چاہے کوئی امیر ہو یا غریب سب کا احتساب ہو سکتاہے۔ لیکن شریف خاندان اپنی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہو چکا لیکن ایسی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں، اٴْنھوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خوشحال پاکستان کو خواب جلد پو را ہو گا۔