وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں،10ملزمان گرفتار

قبضہ سے مو با ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن ،ما ل مسروقہ بر آمد ،مقدما ت درج تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کا رروائیاں مزید مو ثر بنا کر ئے ان کی گرفتار ی یقینی بنا ئیں، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد

بدھ 23 اگست 2017 19:25

وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں،10ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مو با ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ۔ ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا ہے کہ تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں مزید مو ثر بناتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میںتھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے شبیر احمد اے ایس آئی نے سٹر یٹ کر ائم میں ملو ث ملزم طا ر ق محمود کو گرفتار کرکے اس سے چھینا گیا مو با ئل فون بر آمد کرلیا، تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے غلام مصطفی سب انسپکٹر نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم خلیل الر حمن ، عبد الو حید اور سمیع اللہ کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا،تھا نہ کر اچی پولیس کے عمر ان اے ایس آئی معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمات ثمر ہ ، ما ر یہ اور حسینہ کو گرفتار کرلیا،تھا نہ نیلور پولیس کے محمد منیر اے ایس آئی نے گرفتار ملزم محمد آ صف کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، جبکہ طا ر ق محمود اے ایس آئی نے گرفتار ملزم ارخیز کے انکشاف و نشاند ہی پر پسٹل 30معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ کورال پولیس نے محمد حنیف سب انسپکٹر ملزم حمزہ اعجاز کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :