غفلت اور تیز رفتاری سے منی ٹرک چلانے والا ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 19:21

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پٹرولنگ پولیس بھون نے غفلت اور تیز رفتاری سے منی ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گاڑی سمیت کلر کہار پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی ساجد محمود نے قصبہ بھون کے قریب عقیل اختر ولد اختر حسین منی ٹرک نمبر LES/3484جو نہایت تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا کو گرفتار کر کے کلر کہار پولیس کے اے ایس آئی محمد شفیق کے حوالے کیا جس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کوجوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :