امریکی صدر کی نئی حکمت عملی کے حوالے سے کمیٹی آف دی ہول کے اجلاس میں بھی بحث کی جائے گی،چیئرمین سینٹ

بدھ 23 اگست 2017 19:21

امریکی صدر کی نئی حکمت عملی کے حوالے سے کمیٹی آف دی ہول کے اجلاس میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی نئی حکمت عملی کے حوالے سے کمیٹی آف دی ہول کے اجلاس میں بھی بحث کی جائے گی اور اس اجلاس کے لئے سب کمیٹی رہنما اصول وضع کر کے پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں امریکی صدر کے حالیہ بیان اور حکمت عملی کے اعلان کے حوالے سے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کے پالیسی بیان کے بعد چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کی بحث کے بعد وزیر دفاع نے جس طرح کہا کہ ارکان کے خیالات نیشنل سیکورٹی کمیٹی میں رکھے جائیں گے اس کے ساتھ کمیٹی آف دی ہول کا اجلاس بھی ہو گا ، ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو رہنما اصول وضع کر کے کمیٹی آف دی ہول میں پیش کرے گی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید، شیری رحمن، عائشہ رضا، مظفر حسین شاہ، جہانزیب جمالدینی اور میر حاصل خان بزنجو سب کمیٹی کے رکن ہوں گے۔