Live Updates

امریکا یاد رکھے پاکستانی حکومت ،فوج اور قوم متحد ہے،عمران خان

پوری قوم کوٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے،وزیراعظم کوامریکی صدرکوسخت پیغام دیناچاہیے،اور پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجاناچاہیے،پاکستان کیخلاف بھارتی اور اسرائیلی لابی امریکا میں اکٹھے کام کررہی ہے، بھارت کو افغانستان کاٹھیکے داربنادیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کاامریکی صدرکے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 اگست 2017 18:35

امریکا یاد رکھے پاکستانی حکومت ،فوج اور قوم متحد ہے،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دنیاپر واضح کیاہے کہ امریکایادرکھے پاکستانی حکومت ،فوج اور قوم متحد ہے،پوری قوم کوٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے،وزیراعظم کوامریکی صدرکوسخت پیغام دیناچاہیے،اور پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجاناچاہیے،پاکستان کیخلاف بھارتی اور اسرائیلی لابی امریکا میں اکٹھے کام کررہی ہے،امریکا نے پاکستان کی خدمات کوفراموش کرکے بھارت کو افغانستان کاٹھیکے داربنادیا۔

انہوں نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف پالیسی بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی خاموشی پرمیں قومی ردعمل دے رہاہوں۔وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ٹرمپ کے بیان پرردعمل نہیں دیا۔ جبکہ چین نے پاکستان کی طرف سے ڈونلڈٹرمپ کے بیان پرردعمل دیاہے۔

(جاری ہے)

امریکا نے بھارت کو افغانستان کاٹھیکے داربنادیا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے ہماری معیشت تبادہ ہوگئی۔

پاکستان کاجنگ میں 100ارب روپے کانقصان ہوا۔70ہزارپاکستانی دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔قبائلی علاقوں کے لوگ ابھی تک اپنے گھروں کوواپس نہیں جاچکے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوامریکی صدرکوسخت پیغام دیناچاہیے۔پوری قوم کوٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔نوازشریف کی خدمت کرنے کی بجائے نئے وزیراعظم کوچاہیے کہ مفاہمتی عمل قائم کرے اور امریکن کوبھرپورجواب دے۔

ٹرمپ کے بیان پرپارلیمنٹ کااجلاس بلایاجاناچاہیے۔امریکایادرکھے پاکستانی حکومت ،فوج اور قوم متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ فوجی امن قائم نہیں کرسکے جبکہ اب ٹرمپ نے مزید افغانستان میں فوجی بھیجنے کاعندیہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے۔جس کوپاکستان سمجھتاہے کہ ہندوستان افغانستان کی زمین استعمال کرکے پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے۔

ٹرمپ نے اس ہندوستان کی تعریف اور پاکستان کے کردارکوفراموش کردیا۔قربانیاں پاکستان نے دیں جبکہ تعریفیں انڈیاکی گئی ہیں۔بھارت کا اس جنگ میں کوئی کردارنہیں۔امریکانے اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پرڈال دی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امریکی جنگ میں نہیں جاناچاہیے تھا۔ہم امریکاکے کہنے پرشمالی وزیرستان میں فوج بھیجی۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کاایٹمی پروگرام دہشتگردوں کے ہاتھ میں نہ چلاجائے یہ بھی وارننگ دی ہے۔

اسرائیل لابی نے مہم شروع کی تھی کہ پاکستان کوعدم استحکام کاشکاربنایاجائے۔بھارتی اور اسرائیلی لابی امریکا میں اکٹھے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کویہ بیان دیناپڑاجب حکومت کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے پیسے کاروبارباہرہیں وہ کبھی بھی کھڑے نہیں ہوسکتے۔امریکا نے کسی کابھی اکاؤنٹ کھول چیک کرنے کاسسٹم بنایاہواہے۔یہ ڈرتے ہیں کہ کہیں ہمارے پیسے کانہ انکشاف ہوجائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات