کراچی، عنزہ کپ ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) کھیلا جائیگا

بدھ 23 اگست 2017 19:21

کراچی، عنزہ کپ ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) کھیلا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) فائیٹر ایونٹ آرگنائزیشن (FEO) کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عنز ہ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 کے ٹور نامنٹ کا فائنل کل مورخہ 24 اگست برو ز جمعرات کو دوپہر 2 بجے لوائی کرکٹ اسٹیڈیم نیا ناظم آباد میں اپنے اعزاز کی دفاع کر نے والی الحمزہ سی سی کا سامنا گذشتہ سال کی اپنے اعزاز کی دفاع کرنے والی الحمزہ سی سی کا سامنا گذشتہ سال کی رنز اپ ٹیم اینو ویٹر سی سی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنا ئز ر زین قریشی کے اعلا میہ کے مطابق ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعاما ت فائنل میچ کے اختتام پر گرائونڈ میں ہی شام5:30 بجے منعقد ہو گی۔ تقریب میں اسپورٹس سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ زین قریشی نے مزید بتایا کہ فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعاما ت کو شاندار انداز میں آرگنائز کرنے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :