سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی فٹبال میچ‘ ایس ایس بی الیون نے فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی

بدھ 23 اگست 2017 19:17

سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی فٹبال میچ‘ ایس ایس بی الیون نے فاتح ٹرافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹبال میچ کا اہتمام کیا گیا مقابلہ سندھ اسپورٹس بورڈ الیون اور منسٹر الیون کے درمیان کھیلا گیا شہید ملت فٹبال گرائونڈ سوکواٹر کورنگی میں ہونے والے اس مقابلے کو تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد نے دیکھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے اسی دوران سندھ اسپورٹس بورڈ الیون کے ولی احمد کوگول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا جسے انہوں نے ضائع کئے بغیر گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلادی۔ کھیل کی48ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے منیر نے انیل کے پاس پر دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔

(جاری ہے)

منسٹر اسپورٹس الیون کے شاہد جبکہ سندھ اسپورٹس بورڈ الیون کے طلعت کو عمدہ کارکردگی پر تین ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔مہمان خصوصی فش ہاربر کے صدر ضیاء الرحمن نے سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا اور کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ مشیر ربانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال کے فروغ کے لئے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں بعد ازاں مہمان خصوصی ضیاء الرحمن نے سیکریٹری سوشل اسپورٹس احمد خان کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :