سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی اسکواش چیمپیئن شپ‘ مبشر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

بدھ 23 اگست 2017 19:17

سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی اسکواش چیمپیئن شپ‘ مبشر نے پہلی پوزیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی اسکواش چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف ضلعوں سی40سے زائد اسکواش کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اسکواش چیمپیئن شپ کے ان تین روزہ مقابلوں میں مبشر اور سید حمام نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے ہونے والے مقابلے میں عبدالرحمن نے مشکور کو زیر کیا۔

فائنل مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ پہلا سیٹ سید حمام نے جیت کر اپنی برتری کو ثابت کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیٹ میں مبشر نے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ برابر کر دیا فائنل سیٹ میں ایک بار پھر مبشر نے کامیابی حاصل کرکے چیمپیئن شپ1-2 کے مارجن سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل کے اختتام پر چیمپیئن مبشر نے الیکٹرانک میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا اور کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی اسکواش کے کھلاڑیوں کو تواتر کے ساتھ مواقع فراہم کررہے ہیں جس وجہ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے میں امید کرتا ہوں کہ اگر ہمیں اسی طرح محکمہ کھیل کی سپورٹ حاصل رہی توہم قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :