پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چمپئن شپ 26 اگست سے پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں شروع ہوگی

بدھ 23 اگست 2017 19:17

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چمپئن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ 26 اگست بروز ہفتہ سے پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں شروع ہوگی۔ پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹاپ چھ ٹیمیں شریک ہیں۔ دو روزہ چیمپئن شپ میں فائنل سمیت 16 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹیموں میں پنجاب، سندھ،آرمی، کے پی کے، فاٹا اور واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ معظم علی شاہ کے مطابق پاکستان رگبی میں لڑکیوں کا بہت ٹیلنٹ ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ چھ ٹیمیں نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دوسری کے خلاف ایک میچ کھیلے گی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔ فائنل میچ 27 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تمام ٹیمیں جمعہ کی شام پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کو رپورٹ کریں گی۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمدملک کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کے گراس روٹ لیول پر کام کرنے سے رگبی کا بہت ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کی کامیابی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد رگبی کے کھیل کی طرف آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :