ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے

جیمی نیشم ،تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو شامل ،پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھرلی

بدھ 23 اگست 2017 19:17

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے، نئے کھلاڑیوں میں جیمی نیشم ،تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو شامل ہیں، تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھرلی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مزید آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔

دورہ پاکستان کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے مزید 5مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنی رضامندی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں میں جیمی نیشم ،تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو کے نام سامنے آئے ہیں اور ان کرکٹرز سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔حامی بھرنے والے پانچوں کرکٹرز اینڈی فلاور کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے لیے ہاشم آملہ، عمران طاہر، سمیوئل بدری، پال کولنگ اور فاف ڈوپلیسی کے نام سامنے آچکے ہیں۔ اگلے ماہ ستمبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی کی جانب سے چند روز میں کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :