اگر کسی نے 62،63کو چھیڑا تو ستمبر کا آخرستمگر ثابت ہوگا

بدھ 23 اگست 2017 18:59

اگر کسی نے 62،63کو چھیڑا تو ستمبر کا آخرستمگر ثابت ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 62،63کی مخالفت کو قرآن و سنت کی مخالفت قراردیدیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے 62،63کو چھیڑا تو ستمبر کا آخرستمگر ثابت ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ملک قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے بنا،62،63کی مخالفت قرآن و سنت کی مخالفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صادق اور امین ہونا حکم الٰہی ہے ۔اپنی ذات کیلئے قانون بدلنے والے نیا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :