نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں،امیرمقام

بحرین کالام،چکدرہ فتح پورروڈپرکام مزیدتیزکردی جائے،چکدرہ کالام ایکسپریس وے اوربشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی دوٹنل سمیت فیزبیلیٹی تیارکی جاچکی ہے ، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 18:59

نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں،امیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں،بحرین کالام،چکدرہ فتح پورروڈپرکام مزیدتیزکردی جائے،چکدرہ کالام ایکسپریس وے اوربشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی دوٹنل سمیت فیزبیلیٹی تیارکی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ عمل مزیدتیزکیا جائے۔

ان خیالات کااظہاراظہارانہوںنے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاورکے دفترمیںایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیںجاری منصوبوںکے حوالے سے ممبراین ایچ اے خیبرپختونخواعمران یوسفزئی نے مفصل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہزارہ موٹروے امسال پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگی،انڈس ہائی وے کی ٹینڈرزجاری کر دیئے گئے ہیںعنقریب عملی کام کاآغازکردیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ این ایچ اے حکام کو پشاورنادرن بائی پاس پرکام مزیدتیزکردی جائے تاکہ یونیورسٹی روڈپربڑھتے ہوئے ٹریفک کے باعث شہریوںکومشکلات کاسامنانہ ہوں۔قبل ازیںپشاورپنجاب حکومت کی تعاون سے قائم کردہ صحت کاروان یونٹ کادورہ کیا،تہکال میںمریضوںسے ملاقات کے دوران سہولیات کی فراہمی اورعلاج معالجے کے حوالے سے گفت وشنید کی۔اس موقع پرپنجاب صحت کاروان یونٹ میںآنے والے اہلیان تہکال نے اطمینان کااظہارکیااورانجینئرامیرمقام کاشکریہ اداکیا۔صحت کاروان انچارج نے انجینئرامیرمقام کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اب تک 2678افرادمعائنہ کیاگیاہے۔