جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول ،کھیلوں کے مقابلوں سے پر امن معاشرے کا قیام اور کھیل کھلاڑیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سعید آباد

بدھ 23 اگست 2017 18:59

جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول ،کھیلوں کے مقابلوں سے پر امن معاشرے کا قیام ..
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) کھیلوں کے مقابلوں سے پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے اور کھیل کھلاڑیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے سندھ اسپورٹس بورڈ کا اچھا اقدام ہے کہ انھوں نے کھیلوں کا انعقاد کیا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سعید آباد غلام حسین کانوں نے فوکل پرسن برائے اسپورٹس میٹاری کے ذیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول میں بوائز تھر و بال کے فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فوکل پرسن عقیل احمد کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے اورکھلاڑی قومی سطح پر ملک اور شہر کا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے اسپورٹس عقیل احمد نے مہمان خصوصی اور دیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور ڈپٹی کمشنر پرویز احمد بلوچ کی نگرانی میں جشن آزادی فیسٹول جاری ہے جس میں بوائز کے علاوہ گرلز کے بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے آخر میں مہمان خصوصی غلام حسین اور عقیل احمد نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :