عبدالرحیم مندوخیل انسانی حقوق اور صوبائی خود مختاری کے لئے اور سامراج اور اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کرتے

رہے،چیئرمین سینیٹ رضاربانی

بدھ 23 اگست 2017 18:56

عبدالرحیم مندوخیل انسانی حقوق اور صوبائی خود مختاری کے لئے اور سامراج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ عبدالرحیم مندوخیل انسانی حقوق اور صوبائی خود مختاری کے لئے اور سامراج اور اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر عبدالرحیم مندوخیل مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل سے میری لمبی رفاقت رہی، ہم اپوزیشن بینچوں پر اکٹھے تھے، اٹھارویں ترمیم میں بھی ان کی بہت محنت اور کوششیں تھیں، ان کا موقف صوبائی خود مختاری کے معاملات پر بہت سخت ہوتا تھا، دلائل سے اپنی بات منوانے کی کوشش کرتے تھے، لیکن اتفاق رائے کا حصہ بنتے تھے، ان کی شخصیت سے ہم سب نے سیکھا، ان کی انسانی حقوق اور صوبائی خود مختاری کے لئے اور اشرافیہ کی بالادستی، مالیاتی سامراج کے خلاف جدوجہد رہی، ان کی وفات سب کا بالخصوص اس ملک میں جمہوری قوتوں کا نقصان ہے، ان کی جدوجہد اور افکار ہمارے ساتھ ہے اور ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :