مساجد اور مذہبی اداروں کو ٹی وی لائسنس فیس سے استثنیٰ حاصل ہے، غلطی سے کہیں ایسا بل گیا ہے تو اسے درست کر دیا جائے گا،

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

بدھ 23 اگست 2017 18:41

مساجد اور مذہبی اداروں کو ٹی وی لائسنس فیس سے استثنیٰ حاصل ہے، غلطی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مساجد اور مذہبی اداروں کو ٹی وی لائسنس فیس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بتایا کہ تمام مساجد کو ٹی وی بل سے استثنیٰ حاصل ہے، مذہبی اداروں کو بھی لائسنس فیس سے استثنیٰ حاصل ہے، اگر غلطی سے کہیں ایسا ہوا ہے اور بل گیا ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے اسے درست کر لیا جائے گا۔ مساجد کے علاوہ تمام بجلی صارفین سے ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔