بلوچستان کے گیس پائپ لائن نہ رکھنے والے علاقوں میں ایل پی جی پلانٹس کے ذریعے گیس فراہم کی جائے گی

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 23 اگست 2017 18:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جن علاقوں میں گیس پائپ لائن نہیں ہے وہاں ایل پی جی پلانٹس کے ذریعے گیس فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل انجینئر جام کمال نے کہا کہ جن علاقوں میں گیس کی پائپ لائن موجود ہے، وہاں پائپ لائن سے ہی گیس مہیا کی جائے گی اور جہاں پائپ لائن نہیں ہے وہاں ایل پی جی پلانٹس کے ذریعے گیس دی جائے گی۔ مستونگ، کوئٹہ قلات سمیت ہر جگہ پائپ لائن نظام کو بہتر کر رہے ہیں۔