لاڑکانہ ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 18:18

لاڑکانہ ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں، سنیپ چیکنگ کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ باقرانی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم صدام شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرے ان کے خلاف پولیس مقابلے اور غیرقانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

رحمت پور تھانہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نوید تنیو کو، باڈہ تھانہ پولیس نے دہشتگردی ایکٹ کے مقدمات میں اشتہاری رحمت اللہ گوپانگ اور قتل کے مقدمے میں مطلوب مزلم لیاقت کاندڑو کو، تھانہ سچل پولیس نے دوران چیکنگ ملزم گلشیر سولنگی کو شراب کی تین بوتلوں سمیت جبکہ آر آر ایف پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 7 نجی گاڑیوں پر لگے ہوئے غیرقانونی لائیٹس اور کالے شیشے اتار دیئے۔