لاڑکانہ ، عمرانی برادری کے دو گروہوں میں تصادم،6افراد زخمی

بدھ 23 اگست 2017 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں اللہ ورایو عمرانی میں ٹریکٹر کو گھروں کے قریب سے گذارنے کے معاملے پر عمرانی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جبکہ نتیجے میں ڈنڈے اور اینٹیں لگنے کے باعث ایک ہی گروپ کے دو خواتین عابدان خاتون اور مور زادی سمیت 6 افراد کاشف عمرانی، وسیم عمرانی، دلدار عمرانی اور امین عمرانی شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ گذشتہ منگل کے روز ہمارا اپنے ہی برادری کے لوگوں سے ٹریکٹر گھروں کے قریب سے گذارنے کی بات پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں مخالفین نے ہم پر حملہ کرکے ہمیں زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :