لاڑکانہ ،بیلف کو دھکے دینے ،نوٹس نہ لینے پر سیشن جج کی عدالت نے مختارکار باقرانی کو ہتھکڑیاں لگوا دیں، تحریری معافی مانگنے پرآزاد کردیا

بدھ 23 اگست 2017 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) عدالتی نوٹس لے جانے والے بیلف کو دھکے دے دینے اور نوٹس نہ لینے پر سیشن جج کی عدالت نے مختیارکار باقرانی کو ہتھکڑیاں لگوادیں، تحریری طور پر معافی مانگنے کے بعد آزاد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ منگل کے روز سیشن عدالت کے بیلگ محمد عمر مگسی نے سیشن عدالت کا نوٹس لے کر مختیارکار باقرانی عبدالنبی پتافی کے دفتر پہنچے جہاں پر مختیارکار نے نوٹس لینے سے انکار کرتے ہوئے بیلف کو دھکے دے کر دفتر سے باہل نکال دیا جبکہ بیلف نے معاملے کے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو کو آگاہ کیا جنہوں نے مختیارکار باقرانی عبدالنبی پتافی کو طلب کرلیا، عدالت میں مختیارکار کے پہنچنے پر سیشن جج نے ان سے پوچھا جس پر مختیارکار نے بتایا کہ میں نے عدالت کا بیلف نہ سمجھا اور ایک کھاتے دار سمجھتا تھا جس پر سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مختیارکار باقرانی عبدالنبی ساریو کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت کے باہر بڑھادیا جس کے بعد مختیارکار نے تحریری طور پر معافی نامہ جمع کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مختیارکار کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ باقرانی کے کھاتے دار محمد ایوب ٹگڑ نے سیشن جج کی عدالت میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں مختیارکار باقرانی کو بھی فریق بنایا گیا تھا اور عدالت نے مختیارکار کو نوٹس دینے کے لیے بیلف محمد عمر مگسی کو بھیجا تھا۔