زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم طبقات کوسڑکوں ،پلوں سے کوئی سروکار نہیں ‘ عزیز الرحمن چن

بدھ 23 اگست 2017 18:17

زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم طبقات کوسڑکوں ،پلوں سے کوئی سروکار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی لاہو رکے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم طبقات کوکھربوں روپے سے بننے والی سڑکوں اورپلوں سے کوئی سروکار نہیں ،حکمرانوں کے دعوئوں کے برعکس مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ جبکہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی ضروریات میسر نہیں ایک ہزار ارب روپے کی شاہراہیں بنانے والوں نے عوام کو بدحال کر دیا ہے لیکن ان کے سر پر صرف سڑکیں اوور پل بنانے کا جنون سوار ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں آج بھی بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ عوام ن لیگی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اپنی کارکردگی کا ثبوت مل جائے گا۔