وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ پیپر آئوٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری 6 رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، کمیٹی72 گھنٹے میں رپورٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پیش کریگی

بدھ 23 اگست 2017 18:17

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ پیپر آئوٹ ہونے کے معاملے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آئوٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری 6 رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (سپیشل برانچ)، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی پیپر آئوٹ ہونے کے حوالے سے ہر پہلو کا جائزہ لے گی اور جامع رپورٹ تیار کرکی72 گھنٹے میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔