خیبرپختونخوا،سابق صوبائی وزیرسمیت 232کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج

بدھ 23 اگست 2017 18:06

خیبرپختونخوا،سابق صوبائی وزیرسمیت 232کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج
 پشاور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23اگست2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر مذہبی امور،سرکاری محکموں کے افسروں سمیت232افراد کے خلاف کرپشن اوراختیارات کے نا جائزمقدمات درج کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزموں میں گریڈ21،گریڈ19،گریڈ18کے افراد بھی شامل ہیں ،کرپشن میں محکمہ مال پہلے ،محکمہ تعلیم دوسرے اور صحت تیسرے نمبر پررہا ۔

محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو مجموعی طور سرکاری محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 1938شکایات موصول ہوئی جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اینٹی کرپشن کو1611 شکایات موصول ہوئی ۔ اینٹی کرپشن نے 3487کیسوں میں انکوائریاں شروع کیں اور1160کیسوں کوغلط قراردیتے ہوئے خارج قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :