عید قر بان کی آمد سے قبل جا نوروںکے بنا ئو سنگھا ر کے لئے بکر منڈی اور شہر کے مختلف مقا ما ت پر سجاوٹی اشیاء کے سیل پو ائنٹس قا ئم

بدھ 23 اگست 2017 17:57

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) عید قر بان کی آمد سے قبل جا نوروںکے بنا ئو سنگھا ر کے لئے بکر منڈی اور شہر کے مختلف مقا ما ت پر سجاوٹی اشیاء کے سیل پو ائنٹس قا ئم کر دئیے گئے ہیں۔ بیو پا ریوں اور شہر یوں نے قربانی کے بکروں و دیگر جانوروں کی خوبصورتی کے لئے بنائو سنگھار کی اشیاء کی خرید وفروخت کا سلسہ بھی شروع کر دیا ہے۔

شہرکے مختلف مقا مات پر قا ئم سیل پو ائنٹس پر قر با نی کے جا نو روں کو سجا نے کے لئے مختلف اقسام کی بنا ئو سنگھا ر کی اشیا ء کے بھی خریدو فروخت کے الگ الگ ریٹ مقرر ہیں۔جبکہ عید کے قریب آ تے ہی عید کی تیا ریو ں کے لئے شا پنگ سنٹرز اور با زا روں کی رو نق بڑ ھ گئی،بچے اوربڑے شا م کے بعدبا زا روں کا رخ کر نے لگے۔خصو صا خوا تین اور بچوں کا رش بڑھنے لگا،ہر جگہ مہندی اور چوڑیو ں کے ستا لز لگے ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

عید ایک ایسا تہوا ر ہے جس کو خوا تین اپنی اور گھر کی تیا ریوں سے خوب سجا تی ہیں ۔طر ح طر ح کے پکوان تیا رکر تیں ہیں۔پر انی رسم و روا ج کو بر قرا ر رکھتے ہو ئے صبح میٹھی سویا ں تیا ر کر کے عید کی صبح کا آغا ز کیا جا تا ہے۔جبکہ بچے عید کا بے صبر ی سے ا نتظا ر کر تے ہیں تا کہ عیدی لے سکیں۔تا ہم گزشتہ بر سو ں کی نسبت اس با رمختلف ملبو سا ت کی قیمتوں میں اضا فے کے با عث والدین بچو ں کی پسند کے ملبو سا ت اور دیگر اشیا ء کی خریدا ری کے حوا لے سے مشکل اور پر یشا نی کا شکا ر نظرآرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :