فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںکرئیر کی رہنمائی پر سیمینارکا انعقاد

بدھ 23 اگست 2017 17:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ایجو ویژن کے باہمی تعاون سے کرئیر کی رہنمائی پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ یہ سیمینار پنجاب ہائیر ایجوکیشن کے مالی تعاون سے منعقد ہوا۔سیمینار کا مقصد طلبہ میں بہترین تعلیمی کرئیرکے انتخاب، کام کا ماحول اور اس کی ضرورت اور مختلف کرئیر کے بارے میں جامع ہدایات فراہم کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

مہمان سپیکر یوسف الماس (سی ای او ،ایجو ویژن)نے طلبہ کو ہدایات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کرئیر کی منصوبہ بندی طلبہ و طالبات کی بنیادی ضرورت ہے،کسی بھی کرئیر کو شروع کرنے سے پہلے اس کی مکمل منصوبہ بندی کی جائے ۔ یوسف الماس نے طلبہ کی مزید حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عملی زندگی میں کام کی نوعیت، ذاتی خصوصیات اور ملازمت کے مواقع تفصیل سے بتائے۔سیمینار میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور استعفادہ حاصل کیا۔سیمینار کے اختتام میں ہمائیوں اقبال مینیجر کرئیر کاونسلنگ سنٹر فنڈفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے مہمان سپیکر یوسف الماس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایجو ویژن کرئیر سیمینار طلبات کی شمولیت بہتر مستقبل کی جانب اٹھنے والا پہلا قدم ہے۔