ایف بی آر کے زیراہتمام پاکستان کسٹمز سروس کے نوجوان افسر ممتاز علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 23 اگست 2017 17:57

ایف بی آر کے زیراہتمام پاکستان کسٹمز سروس کے نوجوان افسر ممتاز علی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیراہتمام پاکستان کسٹمز سروس کے نوجوان افسر ممتاز علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا، ممبرز ایف بی آر، افسران اور عملہ کے ارکان نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی جس کا انعقاد ایف بی آر ہائوس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 افسر ممتاز علی 22 اگست 2017 کو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ انہوں نے ستمبر 2007 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ آخری وقت اسسٹنٹ کنٹرولر ایم سی سی حیدرآباد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء نے مرحوم کی محکمے کے لئے شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :