جے آئی ٹی ممبران پر کنٹرول کسی اور کا تھا،خواجہ سعد رفیق کا الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 17:40

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23-اگست 2017ء):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پانامہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئیے گئے۔جے آئی ٹی ممبران پر کنٹرول کسی اور کا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی پہلے دن سے جانبدار تھی۔جی آئی ٹی کا رویہ اور طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کا کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں تھا۔جے آئی ٹی کو واجد ضیا کی جگہ کوئی اور لیڈ کر رہا تھا۔پانامہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔تنخواہ نا لینے پروزیر اعظم کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔مگر ہم نے عدالتی احکامات کی تکمیل کی ۔قانون کے احترام میں کمی نہیں آنے دی۔خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ قوم گواہ ہے قانون کا احترام کیا گیا۔فیصلہ آتے ہی منتخب وزیر اعظم نے آفس چھوڑ دیا۔ تمام امتیاز ی فیصلے صرف نواز شریف اور انکے خاندان کے لیے ہی کیوں۔