Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رنگ روڈ پولیس کے پرفارمنس الائونس میں 43 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

رنگ روڈ پولیس میں کرپشن کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہ آنا ان کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ چیئرپرسن عبداللہ خان سنبل

بدھ 23 اگست 2017 17:44

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رنگ روڈ پولیس کے پرفارمنس الائونس میں 43 فیصد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رنگ روڈ پولیس کے پرفارمنس الائونس میں 43 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔بتایا گیا ہے ہ چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی کمشنر عبداللہ خان سنبل نے پرفارمنس الائونس میں اضافے کی استدعا کی ۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات پر 43 فیصد پرفارمنس الائونس میں اضافے کی منظوری دی۔ الائونس میں اضافے سے 375 پولیس اہلکار مستفید ہوں گے۔ گریڈ 14کے پٹرولنگ افسران کو 5160روپے جبکہ گریڈ 9کے جونیئر پٹرولنگ افسران کو4000 روپے مزید الائونس ملے گا۔اس حوالے سے عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پولیس میں کرپشن کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہ آنا ان کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رنگ روڈ پولیس کے ملازمین کو پرفارمنس الانس دیا جاتا تھا جس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات