نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو بلڈ کینسر ہے ،ْ ڈاکٹرز نے تصدیق کر د ی

کلثوم نواز کو مزید علاج کے لئے کینسراسپیشلسٹ کے پاس ریفرکردیاگیا

بدھ 23 اگست 2017 17:44

نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو بلڈ کینسر ہے ،ْ ڈاکٹرز نے تصدیق کر د ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو بلڈ کینسر ہے جس کی تصدیق لندن میں ڈاکٹرز نے کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے کلثوم نواز کو مزید علاج کے لئے کینسراسپیشلسٹ کے پاس ریفرکردیاگیا ہے ،ْکیمو تھراپی سمیت دیگر ٹریٹمنٹ اگلے ہفتے شروع ہوگی ۔اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی اطلاع آئی تھی تاہم طبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بلد کینسر میں مبتلا ہیں جو کہ ابتدائی اسٹیج پر ہے۔واضح رہے کلثوم نواز ضمنی انتخابات میں این اے 120 لاہور سے لیگ کی امیدوار ہیں ۔