پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل کرکٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

دو ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ،2 ٹیسٹ میچز ،5 ایک روزہ مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہونگے

بدھ 23 اگست 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل کرکٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا، دو ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے جبکہ 2 ٹیسٹ میچز اور 5 ایک روزہ مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل کرکٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5ایک روزہ اور 2ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈی اینڈ نائٹ ہوگا جو 28ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 8اکتوبر سے شروع ہوگا۔5میچوں پر مشتمل مجوزہ ون ڈے سیریز 16اکتوبر سے شروع ہوگی، پہلا مقابلہ 16، دوسرا 18، تیسرا 19، چوتھا 20اور پانچواں 23اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان سری لنکا کے درمیان 2ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے، مقابلے 28اور 29اکتوبر کو ہوں گے۔