مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں،مسرور عباس انصاری
بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزو کرنے کیلئے ہر طرح کے غیر جمہوری ،غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے، بیان
بدھ 23 اگست 2017 17:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ کشمیری حریت قیادت بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دونوںہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ۔
مولانا عباس انصاری نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کیلئے عظیم قربانیاں پیش کرتے آرہے ہیں جبکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزو کرنے کیلئے ہر طرح کے غیر جمہوری اور غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برس کے دوران بھارتی فورسز نے بڑی تعداد میں نہتے کشمیریوں کو شہید ، ہزاروں کو حراست کے دوران لا پتہ اور ہزاروں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے گمنام قبروں میں دفن کردیا ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں بھی ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری قوم کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے ایک طرف بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات دیئے گئے ہیں اور دوسری طرف بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور آئین کے آرٹیکل 35Aکو منسوخ کرنے جیسے ہتھکنڈوں سے کشمیری قوم کے تشخص اور شناخت کو مٹانے کی سازش کی جارہی ہے ۔حریت رہنماء نے بھارت کی سیاسی قیادت پرزوردیا کہ وہ دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے چشم پوشی کے بجائے اس کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.