سول جج عمرکوٹ نے پولیس کے ہمراہ ممنوعہ چھالیہ گٹکا ،مین پڑی اور دیگر اشیا ضبط کرلیں

بدھ 23 اگست 2017 17:21

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سول جج عمرکوٹ نے شہرمیں ممنوعہ چھالیہ ،گٹکا ،مین پوڑی،اور دیگر نشہ آورچیزوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف پان کے دوٹھیلوں اور کنفیکنشری کی دوکانوں پر چھاپے مار کر 4 افرادکو گرفتارکرکے بڑی تعداد میں ممنوعہ چھالیہ گٹکا اور مین پڑی اور دیگر اشیا ضبط کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سول جج عمرکوٹ نے پولیس کی بھاری جمعیت کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک دوکان سے دو کٹے ممنوعہ چھالیہ ،اکیس سو ظفری گٹکا وغیرہ برآمد کرلیا اس کے علاوہ تھر بازار میں سول جج نے چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کرلیا عمرکوٹ کے شہری سماجی حلقوں نے منشیات ممنوعہ چھالیہ اور گٹکا کے خلاف آپریشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمرکوٹ میں منشیات اور ممنوعہ چھالیہ گٹکا مین پڑی کے استعمال سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہورہی ہے پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث سول جج کی جانب سے ایکشن لینے پرعوام نے زبردست خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :