دکی ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جا ںبحق ہوگیا

بدھ 23 اگست 2017 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) ضلع دکی کے علاقے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جا ںبحق ،تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو ضلع دکی کے علاقے نصیب آبادمیں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاہمت پر فائرنگ کرکے روزی شاہ ولد مراد خان سکنہ نصیب آباد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل کی ٹینکی میں گولی لگنے سے آگ بھڑک اٹھی پولیس نے لا ش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ملزمان کی تلا ش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :