کوئٹہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام سرکاری بکرا منڈی کا افتتاح کر دیا گیا

سرکاری مویشی منڈی میں عوام کیلئے کم قیمت میں چھوٹے جانور دستیاب ہونگے،کا نگو وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے سپرے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،مشیر جنگلات و لائیو سٹاک عبید اللہ بابت

بدھ 23 اگست 2017 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) کوئٹہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام سرکاری بکرا منڈی کا افتتاح کر دیا گیا ،افتتاحی تقریب میں صوبائی مشیر جنگلا ت و جنگلی حیات عبیداللہ بابت ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ سمیت دیگر اعلی حکام نے شر کت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر جنگلات عبید اللہ بابت نے کہا کہ ہر سا ل کی طرح اس سال بھی حکو مت بلوچستان کی جانب سے سرکاری مویشی منڈی قائم کی گئی ہے جس میں عوام کے لئے کم قیمت میں چھوٹے جانور دستیاب ہونگے،اس منڈی میں جانور وں کو محکمہ لائیو سٹا ک کی دیکھ بھال میں لا یا گیا ہے اور تمام جا نوروں کو مختلف بیماریوں سے بچائو کی ویکسین بھی لگائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر شہر کی تیرہ مویشی منڈیوں میں کا نگو وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے سپرے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںاورشہر میں رجسٹرڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر مقامات میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ غیر سرکاری مویشی منڈیوں میں بھی مویشیوں پر کانگو سے بچاو کے لئے سپرے کیا جائے گا،اس موقع پر میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کا کڑ نے کہا کہ شہر میں قائم مویشی منڈیوں میں تمام انتظامات کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن معاونت فراہم کررہی ہے،جانوروں میں کانگو اور دیگر بیماریوں سے بچائو کا اسپرے بھی کیا جائے گا اس کے علاوہ منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے لئے بھی خاص انتظامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی صفائی مہم بھی چلائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :