سندھ کے طلبا ء چین اور پا کستا ن کے درمیا ن سفیر کے فرا ئض انجا م دیں ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

بدھ 23 اگست 2017 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ پا کستا ن اور چین کے درمیا ن گہر ے اور دیر پا روا بط ہیں اور ان تعلقا ت میں سی پیک منصوبے کے بعد دن بدن مضبو طی آتی جا رہی ہے صوبہ سندھ سے ہر سال تعلیم کے لئے اسکولر شپ پر چین جا نیوالے طلبا ء ان تعلقا ت میں مزید بہتری لا ئیں گے اور پاکستان اور سندھ کے عوا م اور چین کے عوام کے درمیا ن سفیر کے طو ر پر اپنے فرا ئض انجام دیں گے ۔

یہ با ت انہو ں نے چین میں تعلیم حا صل کر نے کے لئے جا نیوالے 29طلبا ء و طا لبا ت کو پا سپو ر ٹ اور دیگر دستا ویزا ت دینے کی تقریب کے مو قع پر بحیثیت مہما ن خصو صی سندھ اسمبلی بلڈنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر قو نصل جنرل چین برائے پا کستا ن وا نگ یو ،سیکریٹری اسکول عبدالعزیز عقیلی اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر تعلیم نے بتا یا کہ پانچ سالہ پرو گرا م کے تحت ہر سال سندھ کے تعلیمی ادا رو ں سے طلبا ء و طا لبا ت کو منتخب کر کے چین بھیجا جا تا ہے ۔

پچھلے سال 60بچو ں کو چین بھیجا گیا تھا جبکہ اس سال 14لڑ کیو ں اور 15لڑ کو ں کو اسکا لر شپ پر چین بھیجا جا رہا ہے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے بتا یا کہ مذکو رہ طا لب علم 5سال تک چین کی مختلف یو نیورسٹیو ں میں تعلیم حا صل کرینگے اور واپسی پر سندھ میں قا ئم مرا کز میں دیگر بچوں کو چینی تعلیم کی تر بیت دیں گے ۔اس مو قع پر قو نصل جنرل چین وانگ یو نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سی پیک کے منصوبے میں پا کستا ن ایک انتہا ئی اہم ملک ہے اور چین دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں پاکستا نیو ں کی قر با نیو ںکو بڑ ی عزت کی نگا ہ سے دیکھتا ہے ۔

اس مو قع پر انہو ں نے اسکالر شپ کے لئے منتخب ہو نیوالے طلبا ء و طا لبا ت کے ساتھ حکو مت سندھ کو بھی مبا ر ک دی ۔انہو ں نے منتخب ہو نیوالے طلبا ء و طالبا ت کو مشورہ دیا کہ وہ چینی زبا ن سیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر مضا مین میں بھی مہا رت حا صل کریں اور چینی عوام کے ساتھ عوامی سطح پر اچھے روا بط بنا ئیں ۔اس مو قع پر سیکریٹری تعلیم اسکولز عبدالعزیر عقیلی نے پرو گرا م کے اغرا ض و مقا صد بیا ن کئے تقریب میں گذشتہ سال چین جا نیوالے چند طلبا ء نے چینی زبا ن میں اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا ۔بعد ازا ں مہما نو ں کو اجر ک اور سندھی ٹو پی کی تحا ئف دیئے گئے ۔اس مو قع پر طلبا ء و طا لبا ت اور وزیر تعلیم سندھ اور قو نصل جنرل نے گرا پ فو ٹو بھی بنوایا ۔

متعلقہ عنوان :