نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپیہ 70پیسے فی یونٹ سستی کر دی

بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 20ارب روپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ماہانہ 300سے کم یونٹس استعمال کرنیوالوں پر نہیں ہو گا

بدھ 23 اگست 2017 17:21

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپیہ 70پیسے فی یونٹ سستی کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپیہ ستر پیسے فی یونٹ سستی کر دی، کے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔نیپرا نے بجلی سستی کرنے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ 70 پیسے فی یونٹ کمی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ماہانہ تین سو سے کم یونٹس استعمال کرنیوالوں پر نہیں ہو گا۔ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے اٹہتر پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین نے جون کے بلوں میں 6روپے 49پیسے فی یونٹ ادا کئے۔

متعلقہ عنوان :