کراچی ،مقامی عدالت نے بینک ڈکیتی میں ملوث دو خواتین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 23 اگست 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے بینک ڈکیتی میں ملوث دو خواتین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیشن عدالت میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے دو خواتین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزمان میں روضینہ اور حوابائی سمیت مقدمہ میں آٹھ ملزمان نامزد ہیں، چار خواتین اور چار مرد شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ کھرا در کے حدود میں نجی بینک سے چھ لاکھ نقد جبکہ 105 کلو گرام سونا لوٹا،روضینہ اور حوابائی کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار لیا گیا،خواتین ملزمان کے اسی بینک میں اکاونٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :