کراچی ، انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی

بدھ 23 اگست 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق ایم ڈی کے ای ایس ای شاہد حامد قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جہاں ایم کیو ایم کے منہاج قاضی عدالت میں پیش ہوئے گواہان کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت گزشتہ سماعت پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ،ندیم نصرت ، سہیل ذیدی اور دیگر کے دائمی ( تاحیات)وارنٹ بھی جاری کر چکی ہے پولیس کے مطابق منہاج قاضی نے دیگر ساتھ کے ہمراہ ڈیفنس میں شاہد حامد کو 1997 میں قتل کیا، قتل کے مقدمے میں صولت مرزا کو پھانسی ہوچکی ہے۔